فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما’ امیدوار PP-112 سردار ندیم صادق ڈوگر کی زیرقیادت عظیم الشان ”الیکشن کرائو، ملک بچائو” ریلی نکالی گئی جس میں چار سو سے زائد کاریں اور تین سو سے زائد موٹرسائیکل سوار کارکنان شریک تھے، اس عظیم الشان ریلی میں شریک لوگوں کا جوش وجذبہ قابل دید تھا اور ان کے فلک شگاف نعروں سے فضائیں گونج اٹھیں، حلقہ PP-112 میں کپتان عمران خان کے شیروں نے یہ بڑی ریلی نکال کر ثابت کر دیا کہ فیصل آباد پاکستان تحریک انصاف کا مضبوط ترین قلعہ ہے، ریلی میں PP-112 کے عوام نے بھرپور طریقہ سے شریک ہو کر ثابت کر دیا کہ سردار ندیم صادق ڈوگر ہی اس حلقہ سے ٹکٹ کے حقدار ہیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انشاء اﷲ ایم پی اے سردار ندیم صادق ڈوگر نے کہا کہ پارٹی کا بانی کارکن ہونے کے ناطے مجھے کپتان عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور پارٹی کے لیے ہماری قربانیوں سے میرے قائد واقف ہیں، انشاء اﷲ میں اس حلقہ سے منتخب ہو کر عوام کی محرومیاں کا ازالہ کروں گا اور لوگوں کو جدید ترین بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ذریعے بھرپور ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
33