فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت علی رانا کی PP-114میں ڈورٹوڈور انتخابی مہم’عوام میں بھرپورپذیرائی’حلقہ بھر میں ووٹروں کی بہت بڑی تعداد کی جانب سے مکمل تائید وحمایت کا اعلان’ہردلعزیز شخصیت شوکت علی رانا کا ایم پی اے منتخب ہونا یقینی ہوگیا۔تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت علی رانا کی PP-114میں عوامی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے’ڈورٹوڈور انتخابی مہم کے دوران انہیں حلقہ بھر میں تمام برادریوں کے سرکردہ افراد’سیاسی وسماجی شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد کی مکمل تائیدوحمایت حاصل ہے اورانہوں نے PP-114میں سپورٹروں اورووٹروں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ مزید تیز کردیا ہے جس کے دوران ان کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے’واضح رہے کہ موصوف بے لوث عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار شخصیت ہیں اوراہل حلقہ دیرینہ مسائل کے حل کیلئے ان پر اپنی نگاہیں مرکوز کرچکے ہیں’پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت علی رانا کو PP-114میں ملنے والی بھرپورعوامی پذیرائی اپنی مثال آپ ہیں اورسپورٹروں اورووٹروں کی بہت بڑی اکثریت کا ان کی مکمل تائید وحمایت کا اعلان کرنا اس بات کی نوید ہے کہ PTiکے رہنما ہردلعزیز شخصیت شوکت علی رانا PP-114میں بھاری اکثریت سے ایم پی اے منتخب ہونگے۔
31