27

پی پی100 سے ہماری کامیابی یقینی ہے’ شاہد اقبال اعوان

جڑانوالہ (نامہ نگار) امیدوار پی پی100 ملک شاہد اقبال اعوان نے کہا ہے کہ 8فروری کا سورج ن لیگ کی شکست کا پیغام لیکر طلوع ہو گا اہلیان حلقہ اور عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہو کر حلقہ کی پسماندگی کو دور کریں گے ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت اور حلقہ کی تعمیر و ترقی ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے حلقہ سے ایسے امیدوار کو ٹکٹ جاری کیا ہے جس کا مسلم لیگ ن کیساتھ کوئی تعلق نہیں تھا امیدوار پی پی100پاکستان تحریک لیبک ملک شاہد اقبال اعوان نے مزید کہا ہے کہ8فروری کو عوام کرین کے نشان پر مہر لگائیں اور تحریک لیبک کے حمایت یافتہ امیدواران کو کامیاب کروائیں انشا اللہ کامیاب ہو کر ترقی کا سفر شروع کریں گے اور عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں