ماموں کانجن (نامہ نگار) پی پی103سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار نورشاہدنور کی گزشتہ روز شروع ہونے والی انتخابی کمپین میں تیزی آگئی۔ متعدد شخصیات نواز خان لاہوری قدرت اللہ پٹھان دین محمد پٹھان ایڈووکیٹ ایوب خان پٹھان اور راو مبشر حیات انکی انتخابی کمپین کا حصہ بن گئیں جنہوں نے سابق وائس چیئرمین چوہدری ندیم اقبال گجراور چوہدری عثمان ارشد کے ہمراہ اپنے طور پر چوہدری نورشاہد نور کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں بستی حمیدآباد میں کارنر میٹنگ کی۔
