22

پی پی94 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار حسن مرتضیٰ کی پوزیشن مستحکم

چنیوٹ(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے سید حسن مرتضیٰ چنیوٹ کے حلقہPP94میں مضبوط امیدوار ہیں اور ان کی جیت کنفرم نظر آرہی ہے ان خیالات کا اظہار بانی تحریک چنیوٹ کو ضلع بناؤ حاجی عبدالغفورلدھیانوی آرائیں مرحوم کے صاحبزادے سماجی کارکن سردارعامر محمود چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ چنیوٹ کے اندر قومی اسمبلی کی سیٹ پر مسلسل دس سال ایک شخص ہی برسراقتدار رہا لیکن اس نے عوامی سطح پر کوئی کام نہیں کیا پٹرول کے عوض ووٹ وصول کرنے والے نے ہمیشہ عوامی مسائل پر کوئی فکر نہیں کی چنیوٹ کے اندر ایک پارک بنوایا جو پر کثیر رقم کو ضائع کر کے پارک کے منصوبے کو ادھورہ چھوڑ دیا گیا جس کے بعد ایک اسٹیڈیم کا منصوبہ شروع کیا گیا اس پر عوامی پیسہ بے دردی سے برباد کیا گیا اور وہ اسٹیڈیم کا منصوبہ بھی پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا بلکہ وہ علاقہ کے لوگوں میں ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے موت کا باعث بنتا رہا ان کے مقابلہ میں پیپلزپارٹی کے کارکنان نے ہمیشہ چنیوٹ کے اندر مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کئے پیپلزپارٹی کے موجودہ امیدوارسید حسن مرتضیٰ و دیگرنے چنیوٹ کی عوام کے مسائل کو حل کیا اس کے علاوہ میں چنیوٹ کے اندر ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کروایا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں