44

پی ڈی ایم اتحاد ملک کو مزید امتحانوں میں نہ ڈالے

مکوآنہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدرو ایم این اے چوہدری رضا نصراللہ گھمن نے کہاہے کہ وفاق میں بیٹھا پی ڈی ایم اتحاد ملک کو مزید امتحانوں میں نہ ڈالے اورفوری طور پر عام انتخابات کا اعلان کیا جائے ،پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں نوشتہ دیوار پڑھ لیں انتخابات جب بھی ہوں گے عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف دو تہائی سے زائد اکثریت سے اقتدار میں آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جگت پورہ چوہدری محمدعمران وینس کے ڈیرے پر 54کروڑ روپے کی لاگت سے 129تا133گ ب تک تعمیر ہونیوالی کارپٹ روڈ کے افتتاح کے موقع پر کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں