فیصل آباد (پ ر) تحریک انصاف شمالی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری وامیدوارایم پی اے پی پی 109مہراویس ارشد نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک بچانے کیلئے دو اسمبلیوں کی قربانی دی،پی ڈی ایم حکمران عوام اور ملک پر رحم کریں اقتدار سے علیحدہ ہوکر فی الفور الیکشن کااعلان کر یں،اسمبلیاں تحلیل کرکے عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ کوئی دبا ئوقبول نہیں کر تے۔ انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت نے ناکامی کے تمام ریکارڈ تو ڑ دیئے ہیں زرعی ملک میں حکمرانو ں کی نا قص پا لیسو ں کے باعث غر یب آدمی دو وقت کی روٹی سے محروم ہو چکا ہے تحریک انصا ف کے دور میں 55روپے کلو والا آٹا آج پی ڈی ایم حکو مت کے دور میں 160روپے کلو مل رہا ہے ۔ ا نہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف کی بڑھتی ہو ئی مقبو لیت د یکھ کر پی ڈی ایم جماعتو ں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔
55