36

پی ڈی ایم سیاسی اختلافات کا شکار ہوچکی ہے

سرگودھا (بیورو چیف) پی ڈی ایم سیاسی اختلافات کا شکار ہوچکی ہے انتخابات کا اعلان ہوتے ہی یہ ایکدوسرے سے دست و گریباں ہونگے ان کی دال اب گلنے والی نہیں ہے الیکشن کا بغل بج چکا ہے اب انتخابات میں پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی کیونکہ امپورٹڈ حکمرانوں نے نو ماہ کے دوران اپنے کیسز ختم کرنے کے سواء عوامی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا جس کا خمیازہ قوم آٹے کی لمبی قطاروں کی صورت میں بھگت رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر یوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف راجہ عبدالوہاب نے کیا انہوں نے کہا کہ لوگ تو اب آٹے کا گٹو کھولتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں کہ کہیں گٹو سے شہباز شریف کا کچھا نہ نکل آئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں