20

چائلڈ پروٹیکشن بیوروساہیوال نے 3بچوں کو تحویل میں لے لیا

ساہیوال(بیورو چیف) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر ریسکیو آپریشن چائلڈ پروٹیکشن بیورو ساہیوال کی جانب سے عدم توجہی غفلت کا شکار 3 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیاگیا۔حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں کے نام علی حمزہ 12 سال، ابراھیم 11 سال اور وقار 11 سال شامل ہے جنہیں فرنیچر بازار،مزدور پُلی اور گول چکر ساہیوال سے حفاظتی تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔بچوں کے لواحقین کی تلاش جاری ہے لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یاچائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں