فیصل آباد (پ ر) فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبران امین لاکھانی ‘ملک ارشد ‘شیخ عبدالوحید ‘محمد عمران ‘ملک حفیظ الرحمن قادری و دیگر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے قلیل المدتی اور طویل المدتی پالیسیاں بنانا پڑیں گی،چارٹر آف اکانومی پرمتفق ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر مقبول فیصلوں میں تاخیر اور آئی ایم ایف کے مطالبات نظر انداز کر نے سے ملک کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہو رہا ہے، وزیرخزانہ کے مطابق اب آئی ایم ایف کا نوواں اور دسواں ریویوایک ساتھ ہوں گے جس سے معاملات میں تاخیر کا پتہ چلتا ہے، اگر اب بھی مالی ڈسپلن کی کڑوی گولی نہ نگلی گئی تو وقت ہاتھ سے نکل جائے گا، سفید ہاتھی بن جانے والے انفراسٹرکچر منصوبوں کا سلسلہ بند کیا جائے ۔
39