فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر نذیر اعوان نے تھانہ ساہیانوالہ کے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے حقیقی باپ’ سابقہ بیوی اور دو بچوں کو قتل کرنے والے سفاک قاتل ریاض کو چار مرتبہ سزائے موت اور 20لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق 23 ج ب کے رہائشی ریاض کی شادی پروین اختر سے ہوئی، بعدازاں میاں بیوی میں اختلافات پیدا ہو گئے تو ملزم ریاض نے پروین اختر کو طلاق دیکر یاسمین سے دوسری شادی کر لی تھی اور 6جون 2018ء کو مجرم ریاض اپنی دوسری بیوی یاسمین کے ہمراہ سابقہ سسرال آیا، جہاں پر باتوں میں تلخ کلامی ہو گئی جس پر مشتعل ملزم ریاض نے فائرنگ کر کے اپنے حقیقی باپ محمد شفیع’ سابقہ بیوی پروین اختر اور اس کے بیٹے عبدالرحمن اور بیٹی مقدس کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ اقصیٰ بی بی بری طرح زخمی ہو گئی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ کا چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم ریاض کو چار مرتبہ سزائے موت اور 20لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔
40