ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) خاندا نی دشمنی کی بناء پر موٹرکار میں سوار چار مسلح ملزمان نے الخیر مارکیٹ دکان میں موجود 22سالہ منصور خان سلیمان خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا’ڈیرہ ٹائون پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر 4ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹائون میں 52سالہ حاجی نعمت اللہ سلیمان خیل ولد حاجی فضل دین سکنہ نزد الٰہی مسجد ظفرآبادکالونی نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا 22سالہ بیٹا منصور خان سلیمان خیل ظفرآباد کالونی میں واقع الخیرمارکیٹ اپنی دکان میں موجود تھا کہ ملزمان نذیر ولد دفتر خان ‘ مزرا خیل ولد عید اکبر خان ‘منصور ولد یاسین اور نصر اللہ ولد ارباب خان اقوام وزیر سکنائے بنوں جوکہ اسلحہ آتشیں سے لیس ہوکر موٹرکار پر آئے اور مارکیٹ کے اندر میرے بیٹے پر اندھا دھند فائرنگ کردی ‘ جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ‘ میرے بیٹے کو مفتی محمود ہسپتال لے جایاجارہاتھا کہ اس نے زندگی کی بازی ہار دی ‘ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ‘ ہماری ملزمان سے پہلے ہی خاندانی دشمنی چلی آرہی ہے ۔
33