43

چالاک افرادنے کاروبار کا جھانسہ دیکر 3 شہریوں سے ساڑھے 3کروڑ ہتھیا لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک افراد نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 3شہریوں کے ساڑھے تین کروڑ روپے کی رقم ہتھیالی’ رقم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ کیش نہ ہو سکے، لیاقت علی نے تھانہ ریلبازار میں درخواست بتاتے ہوئے بتایا کہ ملزمان راشد’ حنیف وغیرہ نے رقبہ کی جعلی دستاویزات تیار کر کے ایک کروڑ روپے کی رقم ہتھیالی۔ تھانہ منصورآباد کے علاقہ کینال روڈ کے رہائشی ملک امیر الدین نے بتایا کہ ملزم نے کاروبار کا جھانسہ دیکر ایک کروڑ روپے وصول کر کے بطور گارنٹی چیک دے رکھا تھا، حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی، چیک کیش کروانے گیا تو اکائونٹ میں رقم نہ ہونے سے کیش نہ ہو سکا۔ منصورآباد کے رہائشی عامر اقبال نے بتایا کہ اس سے ملزم نے ساڑھے پانچ کروڑ روپے میں رینج اوور گاڑی خرید کر تقریباً اڑھائی کروڑ کی رقم نقد ادا کر دی اور بقیہ رقم ایک کروڑ 54لاکھ روپے کا چیک دیا۔ جو کہ مقررہ تاریخ تک بنک سے کیش نہ ہو سکا، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں