64

چالاک ملزمان نے زمیندار کے نصف کروڑ ، شوروم مالک نے شہری کی کار ہڑپ کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے کاروبار کا جھانسہ دیکر زمیندار کے نصف کروڑ اور شوروم مالک نے شہری کا کیری ڈبہ ہڑپ کر لیا، منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جوکہ بنک سے کیش نہ ہو سکے، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کیمطابق 410 گ ب کے رہائشی زمیندار ذیشان نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس کے واقف کار ملزم علی شاہ نے رقبہ خریدنے کا جھانسہ دیکر اس سے 50لاکھ کی رقم حاصل کی، بعدازاں رقبہ خریدا اور نہ ہی رقم واپس کی، رقم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ اسطرح ڈی ٹائپ کالونی کے رہائشی عبدالعزیز نے بتایا کہ اس نے کیری ڈبہ فروخت کرنے کیلئے ڈی ٹائپ چوک میں واقع شوروم کے مالک فاروق عارف کے پاس کھڑا کیا، بعدازاں شوروم پر گیا تو کیری ڈبہ نظر نہ آیا، معلوم کرنے پر معلوم ہوا کہ کیری ڈبہ فروخت کرنے کے بعد رقم واپس نہ کی، رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل سے کام لیتے ہوئے رقم دینے سے انکاری ہو گیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں