11

چالاک ملزمان نے کاروبارکا جھانسہ دیکر6شہریوں کو کنگال کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 6شہریوں کو کنگال کر دیا، منافع دیا نہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے رہائشی امجد نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم ظفر نے27لاکھ ، فیکٹری ایریا کے تاجر اویس کا ملزم عمیر نے21لاکھ کا مال ہڑپ کر لیا، گلبرگ کے رہائشی طارق محمود نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم قیصر نے کاروبار کی غرض سے 12الاکھ کی رقم حاصل کی، سرگودھا روڈ کے علاقہ اکبر چوک کے رہائشی عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ اس سے ملزم اکرم نے تقریبا10لاکھ کا سیمنٹ حاصل کر کے بدلے میں جعلی چیک تھما دیا۔ منصور آباد کے رہائشی بلال سے ملزم قاسم نے 11لاکھ روپے ہتھیا لئے، عبداللہ پور کے رہائشی نعمت علی سے ملزم مختار خان نے کاروبار میں منافع کا جھانسہ دیکر 8لاکھ کی رقم ہتھیا لی ، حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں