39

چنیوٹ’انجمن تاجران مین مارکیٹس کے انتخابات مکمل

چنیوٹ(نامہ نگار)انجمن تاجران مین مارکیٹس کے انتخابات مکمل،معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محبوب عالم بھولا چئیرمین منتخب،انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو خصوصی طور پر مبارک باد دی گئی تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ کے مین کمرشل مارکیٹس کے انتخابات کے مراحل مکمل معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محبوب عالم بھولابلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہوگئے جبکہ صدر شیخ محمد ندیم فیاض، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سعید،سرپر ست اعلی محمد لیئیق،گلزار منگو رانا ندیم جوجی، وائس چیئرمین شیخ نعیم گلو، محمد علی رانا کرامت ندیم جٹ چوہدری عابد و دیگر منتخب ہوگئے، تقریب میں ضلعی صدر انجمن تاجران حاجی محمد جمیل فخری،صدر چییمبر اف کامرس دانش نعیم فخری، سابق صدر بار ایسوسی ایشن،ملک فضل حسین کالرو،سابق چرمین بلدیہ حاجی نعیم فخری،سابق صدر سبزی و فروٹ منڈی،شیخ عالمیگر مستان نے خصوصی طور پر شرکت کی تاجروں نے منتخب ہونے والے عہدیدران کو پھولوں کے ہار پہنائے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے منتخب عہدیداران پر جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئیں، انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو خصوصی طور پر مبارک باد دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں