چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران احمد ملک کی ہدایت پر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیداکرنے کیلئے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک چنیوٹ میڈم زاہدہ پروین کی ہدایت پرٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے پولیس ڈرائیونگ سکول میں آگاہی سیمینار کا انعقا دکیا۔ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے افسران نے طلباء کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی لیکچر دیا۔آگاہی لیکچر میں طلباء کواوورسپیڈ،18سال سے کم عمر ڈرائیونگ کے مضمرات سے آگاہی دی گئی۔طلباء کو ٹریفک قوانین,ٹریفک اشاروں، روڈ سیفٹی کے اصولوں سے متعلق لیکچردیا گیا۔حادثات کی روک تھام کیلئے طلباء کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دی گئی۔ٹریفک ایجوکیشن کے افسران نے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔طلباء نے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پلے کارڈز اٹھا کر مہم میں حصہ لیا۔
55