28

چنیوٹ بازار پارکنگ پلازہ کو رواں ہفتے فعال کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کا بیرون چنیوٹ بازار پارکنگ پلازہ کو رواں ہفتہ فعال کرنے کا فیصلہ، جہاں پر چوک گھنٹہ گھر اور اس سے ملحقہ آٹھوں بازاروں کے تاجروں اور شہری اپنی گاڑیوں کو پارک کرینگے۔ ذرائع کے مطابق شہر بالخصوص آٹھوں بازاروں میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے۔بازاروں میں گاڑیوں’ موٹرسائیکلوں کی پارکنگ کی وجہ سے ہمہ وقت ٹریفک بلاک رہنا معمول بن چکا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے چنیوٹ بازار میں واقع زیرتعمیر پارکنگ پلازہ کی ایک منزل جو کہ تعمیر ہو چکی ہے اسکو فوری طور پر فعال کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور رواں ہفتہ کے دوران ہی پارکنگ پلازہ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا۔ جس کیلئے فیصل آباد پارکنگ کمپنی کو ذمہ داری سونپی جائے گی اور پہلے مرحلہ میں تعمیر شدہ بلڈنگ میں پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی پارکنگ سے ٹریفک کے نظام میں بہتری آئے گی اور آٹھوں بازاروں میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا رش کم ہو گا جبکہ بازاروں میں صرف خریداری کیلئے آنے والوں کو پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں