چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ میں سینٹری ورکرز کی جانب سے سیاسی بھرتیوں کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب سے ڈپٹی کمشنر آفس تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے اور دھرنا دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیوں میں مبینہ طور پر سیاسی بھرتیوں کے خلاف احتجاج شدت اختیار کرنے لگا ہے اور ضلع بھر کے سینٹری ورکرز کا پریس کلب سے ڈی سی آفس تک احتجاجی مظاہرہ کیا ہے مظاہرین کی جانب سے مبینہ سیاسی بھرتیوں کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے سینٹری ورکروں نے ڈپٹی کمشنر دفتر کے باہر دھرنا دے دیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ لوگ سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیے ہیں وہ صفائی بھی نہیں کرتے اور لاکھوں روپے تنخواہ لے رہے ہیں۔
34