چنیوٹ(نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مستحق افراد میں مفت آٹے کی ترسیل کا عمل جاری،مفت آٹا پوائنٹس پر نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے چنیوٹ پولیس کے افسران و جوان فرائض سرانجام دے رہے ہیں ڈی پی او وسیم ریاض خان نے مختلف پوائنٹس کا وزٹ کیا افسران نے آٹا پوائنٹس پر انتظامات کا جائزہ لیا ہدایات دیں اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ محمد وسیم ریاض خان کا کہنا تھا کہ آٹا پوائنٹس پر 400 سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
