چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ وسیم ریاض خان کی ہدایت پر لوگوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کے زیراہتمام آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔آگاہی کیمپ میں لوگوں کو اوورسپیڈنگ،اوورلوڈنگ،ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے،لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے،18سال سے کم عمر ڈرائیونگ،غیر محفوظ لین بدلنے، ڈرائیونگ،ٹریفک قوانین،روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی دی گئی۔ٹریفک قوانین،روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی بینر،مختلف سٹالز لگائے گئے۔آگاہی کیمپ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ وسیم ریاض خان،دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ڈی پی او نے مختلف سٹالز کا وزٹ کیا ۔ ڈی پی او نے موٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹس ، ٹر یفک قوانین سے متلعق آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے۔
18