چنیوٹ(نامہ نگار )شہر اور گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا گیارہ رکنی مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر گھر سے 9تولہ طلائی زیورات اور دو لاکھ روپے نقدی لے کر فرارتفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکاگذشتہ رات تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ ٹبہ کمانگراں میں محمد علی ولد اللہ وسایا قوم اعوان کے گھر چوری کی واردات ہوئی جس میں 11کس مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بناتے ہوئے 9تولہ طلائی زیورات اور نقدی دو لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے ڈاکوؤں نے خواتین کے کانوں سے بالیاں تک اترو لیں۔ متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے اندر ڈکیتی چوری کی وارداتوں پر کنٹرول کیا جائے اور واردات میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے قرارواقعی سزائیں دلوائی جائیں تاکہ شہر کے اندر سے ڈکیتی چوری کا سلسلہ ختم ہواور شہری سکون کی زندگی بسر کرسکیں۔
