چنیوٹ(نامہ نگار)تھانہ سٹی کے علاقہ معظم شاہ دربار مالن شاہ پر دو افراد کا اندوہناک قتل 8 سالہ بچے سمیت دو افراد کے تیز دھار آلے سے گلے کاٹ دئیے گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ معظم شاہ دربار مالن شاہ پر دو افراد کا اندوہناک قتل ابتدائی اطلاعات کے مطابق35سالہ فاروق اور8سالہ محمد اویس کومبینہ طور پر تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او وسیم ریاض خان موقع پر پہنچ گئے ڈی پی او نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا تاہم ڈی پی ا چنیوٹ وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات و تفتیش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جلد از جلد ملزمان کو ٹریس کر لیا جائے گا۔
63