27

چنیوٹ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے شہریوں کے گمشدہ موبائل ٹریس کرلئے

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر چنیوٹ وسیم ریاض خان کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کے گمشدہ،مسروقہ موبائل فون ٹریس کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔چنیوٹ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے شہریوں کے گمشدہ موبائل فون ٹریس کرلئے۔اس سلسلہ میں ڈی پی او دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ وسیم ریاض خان نے شہریوں کے ٹریس کئے گئے موبائل ان کے حوالے کئے۔گمشدہ موبائل فون واپس دلوانے پر شہریوں نے ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا۔شہریوں نے چنیوٹ پولیس کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں دیں۔ڈی پی او وسیم ریاض خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون گم ہونے کی صورت میں شہری متعلقہ تھانہ میں فرنٹ ڈیسک پر رپورٹ ضرور درج کروائیں۔جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شہریوں کے گمشدہ،مسروقہ موبائل ٹریس کئے جارہے ہیں۔لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ترجیح،پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں