44

چنیوٹ پولیس نے چوبیس گھنٹوں میں 16 ملزمان حراست میں لے لئے

چنیوٹ(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عمران احمد ملک کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔انچارج سی آئی اے سٹاف نصراللہ خان اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے 11مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ملزمان میں احمد،محسن شامل ہیں،ملزمان کا تعلق چنیوٹ،بھوانہ سے ہے۔ملزمان چنیوٹ کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرتے تھے۔علاوہ ازیں چنیوٹ پولیس کی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کاروائیوں کے دوران16 ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں3مجرمان اشتہاریوں’2عدالتی مفروران کو گرفتارکرلیاگیا۔مختلف علاقوں سے منشیات برآمد ہونے پر5ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ملزمان کے قبضہ سے2کلوگرام سے زائد چرس ،50لیٹر سے زائد شراب برآمد کرلی گئی۔ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 1ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی پر2ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے پر 3 ڈرائیوروںکوگرفتارکرلیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں