30

چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون ‘ 15ملزمان گرفتار

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عمران احمد ملک کی ہدایت پر چنیو ٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈ ا ؤ ن جاری ہے۔چنیوٹ پولیس کی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کاروائیوں کے دوران 15ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 1مجرم اشتہاری،3عدالتی مفروران کوگرفتارکرلیاگیا۔تھانہ محمد والا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے 9سو گرام سے زائدچرس،ناجائز اسلحہ رائفل برآمد کرلی گئی ۔ملزمان میں تصور،دلاور،ظفر شامل ہیں۔ایس ایچ او محمد والا محمد طارق ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی۔ملزمان میں شامل ہیں۔تیز ر فتاری کا مظاہرہ کرنے پر 3ڈرائیوروں کو گر فتا رکرلیاگیا،گاڑیاں تھانوں میں بند کردی گئیں ۔جعلی نمبر پلیٹ،ٹیلیگراف ایکٹ کی خلاف ور زی پر 2ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 2ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔ڈی پی او کی ہدایت پر ٹریفک پولیس چنیوٹ نے گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 260سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے،2لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے۔ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے کرائم پاکٹ ایریاز میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای پولیس پوسٹ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں