39

چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون ‘ 43 گرفتار

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عمران احمد ملک کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چنیوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 43ملزمان کو گرفتارکرلیا۔چنیوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 20منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے 42سوگرام ہیروئن،چرس،4سو لیٹر سے زائد شراب برآمد کرلی گئی۔ملزمان میں عابد،بلال، شوکت، سکندر،مبشر،منیر،خالد،یوسف،ساجد،علی حسن ،اشرف،ارشد،فخر،حقنواز،اللہ دتہ،یوسف،حسن ،طاہر انصر شامل ہیں۔کاروائیاں تھانہ سٹی، رجوعہ،کوٹ وساوا،بھوانہ،چناب نگر،کانڈیوال ،لالیاں،محمد والا کے علاقوں میں کی گئیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 2مجرمان اشتہاریوں ،1عدالتی مفروران کو گرفتارکرلیا گیا۔نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر 3افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔جعلی نمبر پلیٹ،تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے پر 3ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کرکے گاڑیاں تھانہ جات میں بند کروا دی گئیں۔پٹرولیم ایکٹ،گیس ریفلنگ کرنے پر 14ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں