28

چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون ’13گرفتار

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ وسیم ریاض خان کی ہدایت پر چنیوٹ پو لیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جا ر ی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چنیوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13ملزمان کو گرفتارکرلیا۔چنیوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاون کرتے ہوئے 09منشیات فروشوں کو گرفتا رکرلیا۔منشیات فروشوںکے قبضہ سے5کلو سے زائدچرس اور شراب برآمد کرلی گئی۔ملزمان میں اورنگزیب،عبیداللہ،مجاہد،محسن رضا، لیا قت ، ا کر ا م،فرخ،سعدجاوید،ریاض شامل ہیں ۔ کا ر و ا ئیا ںتھانہ بھوانہ،چناب نگر ، کا نڈ یو ا ل ،لالیاں،محمد و ا لا،لنگرانہ کے علاقوں میں کی گئیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں1مجرم اشتہاری کو گرفتارکرلیاگیا۔ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 1ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔ٹیلیگراف ایکٹ کی خلاف ورزی،پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں