37

چنیوٹ کے شاعر کی نئی کتاب” میں نہ ملوں گا” کی تقریب رونمائی

چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ شہر کی ادبی تنظیم چناب ادبی بیٹھک(چنیوٹ) کے زیرِ اہتمام حاجی زاہد ساویز کی رہائش گاہ پر چنیوٹ کے معروف شاعر قنبر عارفی (جرمنی) کی نئی کتاب (میں نہ ملوں گا) اور لاہور کی معروف شاعرہ بانو چوہدری (ماریش) کی نئی کتاب (محبت کا فسوں) کی تقریب رونمائی اور محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ نے پرنسپل پروفیسر شمشاد خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی ناصر علی تھے تلاوتِ قرآنِ مجید کی سعادت شمروز عالم سوختہ نے حاصل کی اور بارگاہِ رسالت میں گلہائے عقیدت ابوبکر نادر نے پیش کئے جبکہ نظامت کے فرائض ہارون عامر نے سر انجام دئییپہلی نشست میں دونوں کتابوں کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں بانو چوہدری کی کتاب میں سے غزل ڈاکٹر نوید عباس نے پیش کی جبکہ قنبر عارفی کی کتاب میں سے ان کے بھائی طاہر عدیم کی ان کی شاعری پر لکھا تبصرہ ماسڑ جاوید اقبال زاہد نے پڑھا جبکہ غزل زاہد ساویز نے سنائی دوسری نشست میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں چنیوٹ شہر بھر کے شاعروں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں