چنیوٹ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر بلال بن عبدالحفظ کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے زیراہتمام الوداعی تقریب۔ اسسٹنٹ کمشنر بلال بن عبدالحفیظ کو شیلڈ پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق چنیوٹ سے چکوال ٹرانسفر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر بلال بن عبدالحفیظ کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ پریس کلب میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شاہد محمود چوہدری اور جنرل سیکرٹری غلام مرتضی نے اسسٹنٹ کمشنر بلال بن عبدالحفظ کی چنیوٹ میں دوران تقرری خدمات کو سراہا اور کہا کہ بلال بن عبدالحفیظ نے چنیوٹ میں تعیناتی کے دوران شہریوں کی بھلائی کے لیے دن رات کام کیا اس دوران ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں کیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بلال بن عبدالحفیظ نے کہا کہ چنیوٹ کے عوام نے بہت پیار کیا خصوصا پریس کلب کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری راہنمائی کی اس موقع پر صدر یونین آف جرنلسٹس حاجی عثمان غنی اعوان۔سرور علی چوہدری۔ سینئر صحافی ڈاکٹر خالد یسین۔ناصر چوہدری۔ ساجد منیر کالرو۔ ڈاکٹر مزمل حسین۔ توصیف الرحمن کانجو۔مصعب الحق رجوکہ۔ شیخ سمیر سمعی۔ ناصر چوہدری۔ ڈاکٹر سید ظفریاب حسین۔ شاہ زیب چوہدری و دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔
29