چنیوٹ(نامہ نگار )چیمرا والی روڈ نزد پل دلو والا زمینی تنازعہ پر دو گروپوں میں جھگڑا،جھگڑے میں 8 افراد زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور2 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا جبکہ 6 زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا زخمی ہونیوالوں میں ذاکر حسین ولد شیر محمد 45 سال،سرفراز ولد راجہ 35 سال،سرفراز ولد محمد بخش 50 سال،سجاول ولد شمیر 55 سال،منصبدار ولد سرفراز 35 سال سکنہ دلو والا،عباس ولد سارنگ 35 سال،نواز ولد سارنگ 45 سال اوراکرم ولد صالح 38 سال سکنہ آبادی جوگیرے شامل ہیں۔
24