25

چورلاکھوں کا مال وزرلے اڑے

مکوآنہ(نامہ نگار)تھانہ صدرجڑانوالہ کے علاقہ میں متعدد چوری کی وارداتیں نامعلوم چورلاکھوں کامال وزرلوٹ کرفرارہوگئے بتایاجاتاہے کہ اڈا خانوآنہ میں چور رات گئے یٰسین کی دوکان کا صفایا کر گئے نامعلوم چور دوکان کا تالا توڑ کر 15عدد موبائل فون ڈبہ پیک، ایل سی ڈی، کمپیوٹر، یو پی ایس، بیٹری چوری کر کے فرارہوگئے اسی طرح چک نمبر 71گ ب میں نیاز کی 4عدد پانی والی موٹر چوری ہوئی اور سپرئیرسکول کے سامنے سے سلیم کی موٹر سائیکل چور لے گئے پولیس چوروں کا سراغ لگانے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں