17

چوروں نے دکان کے تالے کاٹ کر موبائل فون او ر نقدی چرا لی

جڑانوالہ(نامہ نگار)تھانہ صدر کی حدودِ میں چوروں نے دکان کے تالے کاٹ کر لاکھوں مالیتی موبائل فون و نقدی چرا لی،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر کی حدودِ چک نمبر 104 گ ب میں چوروں نے دکان کے تالے کاٹ کر اندر پڑے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے 25 عدد قیمتی موبائل فونز اور نقدی چرا لی واردات کے چور رات کی تاریکی کا فایدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے دکان کھولنے پر چوری کی واردات بارے علم ہوا جسکی اطلاع پولیس تھانہ صدر کو دی گئی پولیس نے جائے وقوعہ سے شوائد اکٹھے کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں