کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم ملزمان دکان کا تالا توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان لے اڑے، مقدمہ درج۔عبدالرزاق نے تھانہ صدر کمالیہ میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نامعلوم ملزمان نے اسکی کریانہ کی دکان کے تالے توڑ کر ستر ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا جس پر عبدالرزاق کی درخواست پر تھانہ صدر کمالیہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
