57

چور دروازے سے الیکشن ملتوی کرانے کی خواہش پوری نہیں ہو گی

فیصل آباد(پ ر) مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور امیدوار پی پی112چوہدری شیراز کاہلوں نے کہا ہے کہ انتخابات میں ایک اور لمحے بھی تاخیر ہونے دیں گے نہ کسی کو بھاگنے دیا جائے گا نواز شریف خوشحالی کی ضمانت ہے جلد ملک میں سے خوشحالی کے دور کی واپسی ہوگی ۔ انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چور دروازے سے قرارداد پیش کر کے الیکشن ملتوی کرانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی، مسلم لیگ(ن) اس کی بھر پور مخالفت کرتی ہے۔ ہم ایک لمحہ بھی الیکشن التوا نہیں ہونے دیں گے۔ ہم ہر طرح کی سازش کے سامنے کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان میں ہر طرف شیروں کا راج عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان مسلم لیگ(ن)ہے اور مسلم لیگ(ن) الیکشن کیلئے میدان عمل میں آ چکی ہے اور ملک کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں