گوجرہ (نامہ نگار)چوروں نے دو شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔معلوم ہوا ہے کہ محلہ جمیل پارک کے محمد تاج نے اپنی موٹر سائیکل اپنے گھر کے باہر کھڑی کررکھی تھی جو نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے، علاوہ ازیں چک نمبر 357 ج ب کا غلام غوث اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر مقامی دربار پر حاضری کیلئے آیا موٹر سائیکل دربار کے باہر کھڑی کرکے اندر چلا گیا ۔
