سرگودھا (بیوروچیف) معاشی بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے ٹول ٹیکس میں مزید اضافہ کرنے کیساتھ ساتھ ملک بھر میں محصول چونگیوں کا نظام ایک بار پھر بحال کرنے کیلئے وزیر اعظم کو سمری روانہ کردی ہے محصول چونگیوں کا نظام بحال ہونے سے ملکی خزانہ میں سالانہ 100ارب سے زائد کی رقم جمع ہوگی جس کیلئے باقاعدہ طور پر وفاقی کابینہ سے تمام صوبوں میں محصول چونگی سسٹم کو بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔ اور اس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لیکر اس سسٹم کو بحال کردیا جائیگا ۔
31