ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)چوکی سبزی منڈی کے قریب کریانہ کی دوکان پر 8لاکھ کی ڈکیتی ،گن مین کو پکڑ کر گن چھین لی اور تالے توڑ کر دوکان میں گھس گئے ،تفصیلات کیمطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 245ر ب عباس پور کی آبادی حسین آباد میں واقع کرولا گاڑی پر نیلی بتی لگائے ڈاکوئوں نے گن مین کو پکڑ کو اس سے گن چھین کر لے گئے اور ماشا اللہ کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر دوکان میں گھس گئے جہاں سے ڈاکو گھی جس کی مالیت تقریبا 2لاکھ 92ہزار سگریٹ مالیتی پونے 4لاکھ چائے مالیت تقریبا 33ہزار ودیگر سامان اور 50ہزار روپے نقدی رقم لے کر فرار ہو گئے یاد رہے کہ دوکان ہذا پر یہ دوسری بڑی ڈکیتی ہو چکی ہے گزشتہ ماہ بھی ندیم الطاف اور وسیم الطاف سے صبح سویرے پونے 2لاکھ کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے تھے ۔
19