فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد وینگ ٹریڈرز کے زیر اہتمام چوک گھنٹہ گھر میں گزشتہ روز بھارت کی طرف سے میزائل حملے کے دوران معصوم بچوں سمیت دیگر شہداکی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور افواج پاکستان سے مکمل یکجہتی کااظہار کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن میڈم عظمت فردوس تھی جبکہ اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد میاں ریاض شاہد، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور، جنرل سیکرٹری ینگ ٹریڈرز محمد عباس اشرف ملک، صدر گوردوارہ گلی نمبر3.2.1شیخ ارسلان اسلم اچھی، صدر کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن فیصل آباد سلطان بٹ، صدر بھوانہ بازار یحییٰ طارق، جنرل سیکرٹری گول چنیوٹ بازار ابو بکر پومی،صدر جامع گلی نمبر3حاجی محمد اسلم، ملک وہاب، ملک ذوالفقار علی، یونس جمال رحمانی، شاہد مجید ملک، زاہد مجید ملک،ملک عاصم صفدر،مہر محمد نعیم ودیگر تاجر رہنمائوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں شہداء کے ایصال ثواب اور ملک پاکستان کی حفاظت کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔ تقریب میں افواج پاکستان سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
