32

چوہدری برادران میں معاملہ نو ریٹرن تک پہنچ گیا

لاہور(بیوروچیف)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کے مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر وزیراعلی چودھری پرویز الہی کو شوکاز دینے سے چودھری برادران کے مابین اختلافات ختم کرانے کی تمام کوششیں دم توڑ گئی ہیں اورمعاملہ نو ریٹرن تک پہنچ گیا ‘ شوکاز کے نتیجے میں سینیٹر کامل علی آغا ضابطے کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں جبکہ مسلم لیگ ہاوس پنجاب کا تنازعہ سر اٹھا سکتا ہے،چوہدری برادران کی آپس کی سیاسی رسہ کشی سے ق لیگ کے ہاتھ سے پنجاب نکلاتوانکی سیاست بھی بری طرح متاثر ہوگی۔دونوں شخصیات کے درمیان ثالثی کیلئے کوشاں قریبی افراد حالیہ شوکاز کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے سمجھتے ہیں کہ اب معاملہ نو ریٹرن تک پہنچ گیا ہے۔دوسری طرف مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر وزیراعلی چودھری پرویز الہی کو پارٹی سے بے دخل کرنے کی کارروائی سے پارٹی کے سربراہ چودھری شجاعت حسین مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں