20

چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی عوامی خدمات ناقابل فراموش ہیں

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ کے باشعور غیور عوام کے لئے ضروری ہے کہ تحصیل گوجرہ کی تعمیر و ترقی کے سنہری باب کو جاری وساری رکھنے لئے باہمت عظیم شخصیت پاکستان مسلم لیگ کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 105 چوہدری خالد جاوید وڑائچ کو اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب کروائیں۔ان خیالات کا اظہار سوشل ایکٹیوسٹ اور حکومت پاکستان کے سابق چیف آفیسرمقبول احمد چوہان نے صحافیوں تنویر حسین،شاہد اقبال شیروانی ،چوہدری عبدالرحمن جٹ،میاں حسن خالد،شیخ محموداحمد،محمد عتیق اطہراورڈاکٹر اجمل ودیگر سے خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عظیم قومیں اپنے نمائندوں کے انتخاب کے وقت ان کی عوام اور علاقہ کی تعمیر وترقی اور فلاح بہبود کے لئے کئی گئی کاوشوں کو کو کبھی نہیں بھولتی اور الحمدللہ یہ تمام خوبیاں چوہدری خالد جاوید وڑائچ میں موجود ہیںجن کی کامیابی سے علاقہ میں ترقی کی نئی راہیںکھلیں گی۔مقبول احمد چوہان نے کہا کہ انشاللہ 8 فروری کا سورج چوھدری خالد جاوید وڑائچ کی فتح کی نویدے کر طلوع ہوگا۔کیونکہ ان کے سیاسی مخالفین نے ہمیشہ عوام کے حقو ق کی ترجمانی کی بجائے اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں