اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر چوہدری شجاعت کو فتح مبارک ہو اب ہر کام آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان سے ق لیگ چھیننے کے فسطائی ذہن کو شکست ہوئی، الیکشن کمشن کا آرڈر پیغام ہے کہ ڈسکہ کی دھند میں نہیں فیصلے آئین اور قانون کی روشنی میں ہوں گے۔ جلاو،گراو، مار دو، اٹھا لو، پھینک دو کی فسطائیت ملک میں مسلط نہیں، اب ہر کام آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔
43