20

چوہدری عابد شیر علی تاریخ ساز کامیابی حاصل کرینگے ،میاں محمدسرور

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ پنجاب کے چیف کوآرڈی نیٹرمیاں محمد سرورنے کہا ہے کہ سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی این اے 102سے بھاری اکثریت کے ساتھ تاریخ ساز کامیابی حاصل کرینگے،انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد میاں محمد نوازشریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے اوراسے بابائے سیاست چوہدری شیرعلی نے مسلم لیگ(ن)کا مضبوط ترین قلعہ بنایا ہے،الیکشن 2024ء میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ہرطرف”شیر”کی گونج سنائی دے گی،میاں محمد سرورنے مزید کہا کہ چوہدری عابد شیر علی ملک وقوم کی بے لوث خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں اورانشاء اللہ مسلم لیگ(ن)آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کریگی اورقائد میاں محمد نوازشریف ایک بارپھر وزارت عظمیٰ کے منصب پرفائزہوکر ملک وقوم کوترقی وخوشحالی کی شاہراہ پرگامزن کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں