فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن)کے رہنما مہر مبشر نے کہا ہے کہ این اے 102سے چوہدری عابد شیر علی ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کرینگے،انہوں نے کہا کہ لیگی ورکروں،ووٹروں اور سپورٹروں میں سابق وزیرمملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیرعلی کوتاریخ سازکامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے پایا جانیوالا جوش وجذبہ خوش آئند ہے اور حلقہ بھرمیں عوام ہمارے ساتھ ہیں اوروہ 8فروری کو”شیر”کے انتخابی نشان پرہی مہریں لگائیں گے،مہرمبشرنے مزید کہاکہ بابائے سیاست چوہدری شیر علی نے فیصل آباد کومسلم لیگ(ن)کا ناقابل تسخیر قلعہ بنایا ہے،ملک کے اس تیسرے بڑے شہر میں عوام کی بہت بڑی اکثریت میاں محمد نوازشریف کے چاہنے والوں کی ہے اورعوام ان کے سنہری دور کویاد کررہے ہیں اورانہیں چوتھی باروزیراعظم منتخب کروائیں گے اورانشاء اللہ میاں محمدنوازشریف ایک بارپھروزارت عظمیٰ کے منصب پر فائزہوکرملک وقوم کوترقی وخوشحالی کی شاہراہ پرگامزن کرینگے۔
