فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بانی صدر فیصل آباد گڈز کیئرئر ایسوسی ایشن وسابق سینئر نائب صدر فیصل آباد چیمبر چوہدری محمد سلیم اختر مرحوم ومغفور جن کا گزشتہ ماہ رضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا تھا کہ روح کے ایصال ثواب کیلئے ان کی رسم چہلم اور قرآن خوانی گزشتہ روز چوہدری سلیم اختر کے ڈیرہ شادمان کالونی میں انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے اجتماعی دعا کرائی گئی، مقررین نے مرحوم کی تمام شعبوں میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اس موقع پر غمگساروں کی بڑی تعداد موجود تھی جن سے سوگوار فیملی کے سربراہ چوہدری کاشف سلیم رضا’ چوہدری محسن سلیم اور چوہدری علی رضا سے ان کے والد کی وفات پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی، رسم چہلم کے موقع پر محبوب الٰہی نسیم عزیز شریف والے’ لیگی رہنما شیخ اعجاز احمد’ محمد نواز ملک’ میاں عرفان منان’ شیخ محمد یوسف’ محمد اعجاز ورک ایڈووکیٹ’ چوہدری حبیب احمد گجر’ پرویز اقبال کموکا’ شیخ یوسف سمیت دیگر شخصتیوں نے رسم چہلم میں شرکت کر کے سوگوار فیملی کا غم بانٹا۔
