کراچی (بیوروچیف)سینئر سیاستدان چوہدری نثارنے کہا کہ نئی پارٹی بنانے کی بات چل رہی ، مجھ سے رابطہ ہوا ، اس کے حق میں نہیں ہوں، عمران خان کو وزیراعظم بنوانے میں جنرل باجوہ ، جنرل فیض حمیداور جنرل آصف غفور وغیرہ کا بڑا کردار رہا ہے ‘ عمران کی حکومت کا خاتمہ داخلی سیاست کی وجہ سے ہوا سب سے بڑا مسئلہ ہے معاشرے میں تنزلی یہاں سچ اور جھوٹ میں تفریق ختم ہوگئی ہے، جائز ناجائز میں ختم ہوگئی ایک نمبر دو نمبر میں ختم ہوگئی ہے بطور معاشرہ ہم بدقسمتی سے اچھے لوگ بھی پاکستان میں ہیں شاید اسی وجہ سے نظام چل رہا ہے ،ہم تماش بین قوم بن گئے کوئی واقعہ ہو رہا ہوتا ہے ہم تماشہ دیکھتے ہیں ،دوسرا معاشی ہے مگر جس معاشرے میں جھوٹ منافقت ہو وہاں سے اللہ کی رحمت ناراض ہوجاتی ہے’ تیسرا جو پہلے کہا اچھے آدمی کی قدر نہیں ہے برے کی پکڑ نہیں ہے، خدانخواستہ ایک جنگ سے قوم گزرے میں نے وینسٹن چرچل کی مثال دی اسی طرح سے قوم کو سچ بتائیں یہ حالات ہیں اس سال یہ کریں گے دوسرے سال یہ کریں گے تیسرے سال یہ کریں گے اس میں آپ کو بھی پتھر باندھنے ہوں گے ہم کو بھی اور عوام ایک پتھر باندھیں گے تو ہم بطور وزیراعظم تین باندھیں گے یہ بڑا لمبا حل ہے اب کوئی شارٹ حل نہیں ہے
48