61

چک جھمرہ میں شر پسند عناصر انتخابی ماحول خراب کرنے کیلئے متحرک

ساہیانوالہ(افضال تتلہ)چک جھمرہ شہر میں کچھ شر پسند عناصر الیکشن کا ماحول خراب کرنے میں متحرک ان شر پسندوں کی جانب سے ایک سیاسی جماعت کے قائدین کے بارے میں نازیبا الفاظ لکھ کر رات کی تاریخی میں جھمرہ شہر کے مختلف مقامات پر فلیکسز لگائی جاتی ہے ایسی حرکتوں سے این اے 95 کے الیکشن میں کشیدگی پیدا ہونے کے خدشات سامنے آرہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اس طرح کی سیاسی فضا پیدا کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے تاکہ چک جھمرہ میں امن کی فضا قائم رہے قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان فلیکسز کا سائز بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فلیکسز سائز سے بڑا ہے مگر کئی دنوں سے شہر کے مختلف مقامات پر لگی ہوئی ان اشتعال انگیز فلیکسز کو اتارا نہیں گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں