چنیوٹ (نامہ نگار) کمرے کی چھت اوپر گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی۔ ریسکیو1122کے مطابق فیصل آباد روڈ بھٹو کالونی گارڈ ر اور ٹی آر کے میٹریل سے بنی چھت اوپر گرنے 60سالہ احمد علی ولدخان جاں بحق ہوگیا اور 11سالہ احمد ولد نواز نیچے آکر زخمی ہوگیا ریسکیو1122کو اطلاع ملتے رہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے ڈیڈ باڈی اور زخمی کو ملبے تلے سے نکال کر ڈیڈ باڈی ورثا کے حوالے کی گئی جبکہ زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کردیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق چھت کے اوپر پڑی اینٹوں کے وزن کی وجہ سے چھت گری۔
