28

چھ ماہ بعد بھی ساہیوال پولیس قتل کے ملزمان گرفتار نہ کر سکی

ساہیوال (بیوروچیف)اندھے قتل کی واردات چھ ماہ گزر جانے کے بعد بھی پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ساہیوال 70/5L میں اندھے قتل کو ہوئے چھ ماہ گزر گئے مدثر کے قاتلوں کو تھانہ یوسف والا کی پولیس ابھی تک گرفتار نا کر سکی۔نوجوان مدثر والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جس کو گائوں کے بااثر زمیندار کے بیٹوں نے چھ ماہ پہلے بے دردی سے قتل کر دیا تھا قتل ہونے والے مدثر کے والد محمد یوسف نے اور مدثر مقتول کی والدہ نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس قاتلوں کے ساتھ مبینہ سازباز ہو کر ہمارے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے ہمیں سنگیں نتائج کی دھمکیاں دے رہی ہے کہ اگر اصل ملزمان کو نامزد کیا تو تمھیں جعلی مقدمات میں نامزد کرکے گرفتار کر لیا جائے گا اور سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی ہمارا آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ہمارے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کرکے ہمیں انصاف دلوایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں