فیصل آباد(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی پی پی 100کے امیدواررائے شہادت خان کھرل نے کہا کہ 11جنوری کو چیئرمین بلاول بھٹو کا تاندلیانوالہ میں شاندار استقبال ہوگا پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن اور نگرانوں کو بھاگنے نہیں دے گی 8فروری کو الیکشن کا انعقاد آئین پاکستان کے تحت ضروری ہے معاشی بدحالی اور سیاسی عدم استحکام انتہا کو پہنچ چکی ہے کوئی ایسافورم نہیں جو مہنگائی برپا کرنے وال ما فیا کو کنٹرول کرسکے اسوقت بجلی وگیس کی قیمتوں،مارک اپ میں اضافہ اورٹیکسوں کی بھر مار کے باعث پیداواری لاگت میں اضافے نے لوگوں قوت خرید ختم کردی ہے پاکستان کے نظام عدل پر بڑے سنگین سوالات ہیں’ عدالتی نظام میں بہتری کی ضرورت ہے گیلانی، نواز شریف کو ہٹانا ہو تو عدالتیں رات 12 بجے بھی کھل جاتی ہیں۔قاسم کے ابا کو گرفتار کروانا ہو تو عدالتیں رات 12بجے بھی کھول دی جاتی ہیں لیکن گینگ ریپ کے کیسز تاخیر کا شکار ہوتے رہتے ہیں
